کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف تمام اپیلیں مسترد

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف تمام اپیلیں مسترد

لاہور: الیکشن کمیشن میں کلثوم نواز کے این اے 120 ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ جسٹس مامون الرشید اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ٹربیونل نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران ٹربیونل نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف تمام اپیلیں مسترد کر دیں۔ یاد رہے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کیں تھیں جن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کو نظر انداز کر کے کلثوم نواز کے کاغذات منظور کئے۔

ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے میں ٹیکس تضادات پر کوئی فیصلہ نہیں دیا گیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں