پرنس نارولا اور یوویکا چوہدری کے درمیان دوستی یا کچھ اور؟

پرنس نارولا اور یوویکا چوہدری کے درمیان دوستی یا کچھ اور؟

ممبئی: معروف بھارتی ریالٹی شو" بگ باس9" کے شرکاپرنس نارولا اور یوویکا چوہدری کی محبت کے قصے ایک عرصے سے چلے آرہے ہیں۔" بگ باس9" میں دیکھا جا رہا تھا کہ دونوں کے درمیان دوستی سے زیادہ کچھ ہے لیکن یوویکا چوہدری نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پرنس نارولا میرے بہت اچھے دوست ہیں اور ہمارے درمیان دوستی سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔


یوویکا چوہدری نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کو ان افواہوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا جس دن وہ پرنس کے لیے کچھ محسوس کریں گی وہ کھلے عام اس کااعتراف کر لیں گی ۔لیکن فل وقت ان دونوں کے درمیان صرف دوستی ہے۔