پشاور: گزشتہ سال کی نسبت اس سال قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

پشاور: گزشتہ سال کی نسبت اس سال قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

پشاور: گزشتہ سال کی نسبت اس سال قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں ۔بیل،گائے ،بکرے اور دنبوں کی قیمتوں میں کافی اضافہ کیا گیا ہے ۔گزشتہ سال کم وزن کی گائے اور بیل کی قیمت 40سے45ہزار تک تھی تاہم اس سال یہ قیمت بڑھا کے 55سے 60ہزار کر دی گئی ہے تاہم لڑ جھگڑ کر 50سے55ہزار تک پر بیوپاری راضی ہو سکتا ہے ۔

اسی طرح درمیانے سائز کے گائے اور بیل کی قیمت میں 20سے 25ہزار اضافہ کیا گیا ہے اس کی خریداری میں بیوپاری 10ہزار تک رعایت کر رہے ہیں جبکہ بکرے اور دنبے جو گزشتہ سال 25سے35ہزار روپے میں مل رہے تھے اب 45سے50ہزار روپے ڈیمانڈ ہے جو بحث و تکرار کے بعد 35اور40ہزار کے درمیان مل رہے ہیں ۔بڑے سائز کے گائے اور بیل کی قیمت ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں