شہباز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کرنے کا اعلان متوقع، ذرائع

شہباز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کرنے کا اعلان متوقع، ذرائع

 لاہور: میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کرنے کا اعلان کردیا جائے گا۔ نواز شریف نے آج ماڈل ٹاؤن میں قائم وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے گھر میں ان سے ملاقات کی اور اپنے بھائی کی عیادت کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں نواز شریف نے شہباز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کرنے کے حوالے سے اعتماد میں لیا جس کا اعلان آئندہ ماہ 7 ستمبر کو متوقع ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کو اپنا نیا سربراہ منتخب کرنے کے لیے 25 اگست تک کی مہلت دی تھی جس کے بعد گذشتہ ہفتے سینیٹر سردار یعقوب خان کو مسلم لیگ (ن) کا نیا قائم مقام صدر منتخب کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں