ذی الحج کا چاند کل نظر آنے کے امکانات کم ہیں، محکمہ موسمیات

ذی الحج کا چاند کل نظر آنے کے امکانات کم ہیں، محکمہ موسمیات

لاہور: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل چیئرمین مفتی منیب کی سربراہی میں ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل 22 اگست کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ چاند کی پیدائش 21 اگست کو رات ساڑھے 11 بجے ہو گی اور 22 اگست کے روز مغرب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 55 منٹ ہو گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر کم ازکم 27 گھنٹے 57 منٹ ہو تو وہ دکھائی دے سکتا ہے۔ 22 اگست کو سورج غروب ہونے کے بعد چاند 34 منٹ افق پر رہے گا۔ چاند کی عمر، زاویہ اور افق پر رہنے کا وقت چاند دکھائی دینے میں موافق نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں