سپین کی عدالت کا اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم

سپین کی عدالت کا اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم

میڈرڈ: سپین کی ایک عدالت نے 2010 میں مرمرہ  بحری جہاز  پر صیہونیوں کے حملے کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو   کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔

سپین کی ایک عدالت کے جج نے ایک فیصلہ سنایا ہے جس میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو   اور   2010   کی کابینہ کے 7 دیگر  ارکان کو  غزہ کے محصور عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد لے جانے والے مرمرہ بحری جہاز پر حملے کا مجرم قرار دیا ہے۔

جج کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد جب سپین میں داخل ہوں تو انہیں گرفتار کرلیا جائے۔ 2015 میں بھی سپین کی ایک عدالت نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی وجہ سے نیتن یاہو   کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں