امریکا نے روس میں ویزوں کا اجراءروک دیا

امریکا نے روس میں ویزوں کا اجراءروک دیا

واشنگٹن: روس میں ا مریکی سفارتخانہ کی جانب سے ویزوں کے اجراءمیں بھرپور کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی طر ف سے یہ فیصلہ واشنگٹن کی جانب سے روس پر نئی پابندیوں کے جواب میں ماسکو کی طرف سے امریکی سفارتی ملازمین کی تعداد میں کمی کر دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔روس میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وہ 23 اگست کو روس بھر میں امریکی ویزوں کے اجراءکی تمام کارروائیاں روک دے گا البتہ تارکین وطن کے ویزے اس سے مستثنی ہیں۔ ویزوں کا اجراءیکم ستمبر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا تاہم  اس عمل میں بھرپور کمی کی جائے گی۔
اس اقدام کا مطلب ہے کہ جو روسی شہری سیاحت کے لیے امریکا کا دورہ کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے شہروں میں امریکی قونصل خانے کی خدمات حاصل نہیں کر سکیں گے اور وہ ویزے کے حصول کے لیے ماسکو کا سفر کرنے پر مجبور ہوں گے۔
خیال رہے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے ماسکو پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے جواب میں روسی صدر ولادیمر پیوتن نے واشنگٹن کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ روس میں تعینات اپنے سفارتی عملے کو کم کرے۔