ایسا لگتا ہے سنجے دت بننے کیلئے ہی پیدا ہوا ہوں، رنبیر کپور

ایسا لگتا ہے سنجے دت بننے کیلئے ہی پیدا ہوا ہوں، رنبیر کپور

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ رنبیر کپور ان دنوں سپر سٹار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رنبیر کپور اس فلم کیلئے لئے بے حد پرجوش نظر آتے ہیں اور فلم کے حوالے سے ہر نئے دن کوئی نہ کوئی بیان دیتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی بیان کرتے ہوئے رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے وہ سنجے دت بننے کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ وہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرکے بے انتہا خوش ہیں ، سنجے دت اکثر فلم کے سیٹ پر آتے ہیں اور مجھے اداکاری کرتے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں، سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کے بعد مجھے ان کی زندگی کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملا ہے اور مجھے اندازہ ہوا ہے کہ وہ سب سے بےحد محبت کرتے ہیں ، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں سنجے دت کا کردار نبھانے کیلئے ہی پیدا ہوا ہوں۔