پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی کی بڑی خواہش دنیا کو بتا دی

پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی کی بڑی خواہش دنیا کو بتا دی

ممبئی: مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی کی بڑی خواہش دنیا کو بتا دی ، ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی لیکن کسی اور فیلڈ میں آگئی اورپوری دنیامجھے جاننے لگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اس مقام پر پہنچی ہوں‘ جب انڈسٹری میں آئی تو کوئی ہاتھ پکڑ کر آگے لے جانا والا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں 17 سال کی عمر سے مشہور شخصیت بن چکی ہوں اور مجھے اس کے علاوہ کچھ یاد نہیں، مس انڈیا بننے کے بعد مجھے مس ورلڈ کا خطاب ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے کی کوشش کی اس دوران نہ ہی میری کوئی ٹریننگ تھی نہ ہی کوئی مدد کرنے والا اور نہ ہی کوئی تجربہ میں نے صرف خود پر بھروسہ کیا ہے۔