شادی کی صحیح عمر 30سال کے بعد کی ہے، عالیہ بھٹ

شادی کی صحیح عمر 30سال کے بعد کی ہے، عالیہ بھٹ

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے شادی سے متعلق حیران کن بیان جاری کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 30 سال کی عمر کے بعد شادی کا سوچنا چاہئے، کیونکہ چھوٹی عمر میں شادی سے انسان کا کیریئر خراب ہوجاتا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی بیشتر اداکارائیں اپنے کیریئر کے عروج پر شادی کا فیصلہ کرلیتی ہیں جس سے ان کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے اسی لیے شادی کا لڈو اب تک نہیں چکھا جس کا میں کبھی افسوس نہیں کروں گی۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ ابھی ان کی عمر 23 سال ہے تاہم شادی کی صحیح عمر 30سال کے بعد کی ہے۔