نادرا کا پاکستانیوں کیلئے نائکوپ کارڈ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

نادرا کا پاکستانیوں کیلئے نائکوپ کارڈ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:  نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا نے بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کے لیے نائکوپ کارڈ (NICOP) کے حصول کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس ضمن میں نادرا آرڈیننس میں نائکوپ کی شرط ختم کرنے سے متعلق ترامیم کر کے معاملہ وزارت داخلہ کو بھیج دیا گیا ہے.

نادرا حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بتایا کہ نادرا نے ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے نائکوپ کارڈ کے حصول کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ نادرا آرڈیننس میں نائکوپ کی شرط ختم کرنے سے متعلق ترامیم کر کے معاملہ وزارت داخلہ کو بھیج دیا گیا ہے۔ اس دوران حکام نے بتایا کہ نائکوپ کارڈ کی فیس کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ نادرا کی جانب سے آج تک 70 لاکھ نائکوپ جبکہ 15 لاکھ 70 ہزار پاکستان اوریجن کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔

قبل ازیں کمیٹی نے وزارت خارجہ کو تمام پاکستانی سفارتخانوں سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصاویر ہٹانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔کنوینر کمیٹی شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ اومان میں پاکستانی سفیر علی جاوید نے یوم آزادی تقریب کے دوران بینر پر نواز شریف کی تصویر لگائی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کے باوجود سفارتخانوں میں ان کی تصاویر لگانا قابل مذمت ہے، جبکہ نااہلی کے بعد کس حیثیت میں سفارتخانوں میں نواز شریف کی تصاویر لگی ہوئی ہیں انہوں نے مطالبہ ی کیا کہ سابق وزیر اعظم کی تصاویر کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔