پشاور میں ڈینگی کا وار،مریضوں کی تعداد 900ہو گئی

پشاور میں ڈینگی کا وار،مریضوں کی تعداد 900ہو گئی

پشاور: پشاور میں ڈینگی بخار سے متاثرہ میں افراد کی تعداد 900 تک جا پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈینگی  شدت اختیا ر کرتا جارہا ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 900 ہوگئی جبکہ سرکاری اسپتالوں میں ڈیڑھ سو مریض زیر علاج ہیں۔پشاور کے علاقے تہکال کے بعد فقیرآباد ا س کے ملحقہ علاقوں سے بھی ڈینگی بخار کے مریض سامنے آئے ہیں۔
پشاور میں دیگر عوامی مسائل کی طرح ڈینگی وائرس کا ایشو بھی سیاست کی نذر ہونے لگا۔ پنجاب حکومت کی رضاکارانہ خدمات کو خیبرپختونخوا نے سیاسی چال قرار دیتے ہوئے میڈیکل ٹیم کو سرکاری اسپتالو ں میں رسائی نہیں دی۔
صوبائی حکومت کے انکار کے باوجود پنجاب سے پشاور جانے والی موبائل میڈیکل وین پر شہریوں کا رش بڑھ گیا جب کہ مزید دو ٹیمیں آج پشاور پہنچیں گی۔