میاں صاحب لیڈر نہیں تھے انہیں لیڈر بنایا گیا: غلام مصطفیٰ کھر

میاں صاحب لیڈر نہیں تھے انہیں لیڈر بنایا گیا: غلام مصطفیٰ کھر

لاہور:سیاسی منظر نامے پر سینئر سیاستدان غلام مصطفیٰ کھر کی واپسی .آتے ہی پریس کانفرنس میں کئی انکشاف کردیئے .پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے  غلام مصطفیٰ کھر  نے کہا کہ  77 کے الیکشن میں 20نشستوں پر دھاندلی  کا الزام لگایا  اور کہا ملک میں ایسا کوئی ادارہ نہیں جو شفاف الیکشن کراسکے .

پی  ٹی آئی رہنما نے نواز شریف کوبھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب لیڈر نہیں تھے انہیں لیڈر بنایا گیا ہے.

ایک دوسرے کیخلاف بولنے والے زرداری اور نوازشریف اندر سے ایک ہیں .غلام مصطفیٰ کھر کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کے جانے سے 25فیصد کام ہوا اگر بقیہ 75فیصد کام نہ ہوا تو ملک خطرے میں آجائے گا .