اگر میں مشرف کو نہ ہٹاتا تو وہ دوبارہ مارشل لاء لگا دیتے: آصف زرداری

اگر میں مشرف کو نہ ہٹاتا تو وہ دوبارہ مارشل لاء لگا دیتے: آصف زرداری

لاہور: مشرف کو میں ہی ہٹا سکتا تھا اوران کو میں نے ہی ہٹایا ،اگر ایسا نہ کرتا تو وہ دوبارہ مارشل لاءلگا دیتے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ وفاق اور پنجاب میں نواز شریف کی جماعت کی حکومت ہے ،جمہوریت کو خطرہ کس سے ہے؟
انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ مشن میں بھی ان کو ناکامی ہوئی ،پورے کارواں میں پولیس کے ہی دس ہزار لوگ تھے۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے پنجاب میں ن لیگ کو حکومت بنانے دی لیکن اب وہاں حکومت ہم بنائیں گے۔آصف زرداری نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے بہت سے رہنما مجھ سے رابطے میں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ خیبر پختون خوا میں سونامی کا خاتمہ ہو چکا ہے ان کے بیانات صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں