سا بق وزیر اعظم نواز شریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط نہیں لکھا: ترجمان نیب

سا بق وزیر اعظم نواز شریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط نہیں لکھا: ترجمان نیب

اسلام آباد: نیب نے واضح کیا ہے کہ سا بق وزیر اعظم نواز شریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط نہیں لکھا اس حوالے سے ترجمان نیب نے ایک بیان میں کہا کہ ریفرنسز میں عدم حاضری پر نوازشریف اور ان کے رفقا اور اہل خانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی وزارت داخلہ کو اس حوالے سے کوئی خط لکھا گیا ہے۔

نیب ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی خبر بے بنیاد ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان نے بھی واضح کیا ہے کہ شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبر نشر ہوئی تھی کہ نیب لاہور نے وزارت داخلہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں