سابق کرکٹر محمد یوسف نے 10لاکھ کا بیل خرید لیا

سابق کرکٹر محمد یوسف نے 10لاکھ کا بیل خرید لیا

کراچی: سابق کرکٹر محمد یوسف نے عیدالاضحی کیلئے 10 لاکھ روپے کا بیل خرید لیا۔
کراچی میں مویشی منڈی کی رونقوں نے سابق   کرکڑ محمد یوسف کو   ایسا بے چین کیا کہ سہراب گوٹھ مویشی منڈی پہنچے۔
مویشی منڈی کے ایک کیٹل فارم میں موجود  بلیک کنگ نے محمد یوسف کو ایسا متوجہ کیا کہ پھر وہ کہیں اور نہ دیکھ سکے اور اسے ایک ملین میں خرید لیا۔

 کراچی کی مویشی منڈی کوئی معمولی منڈی نہیں ہے بلکہ اس کا شمار ایشیا کی بڑی منڈیوں میں ہوتا ہے ۔اس مویشی منڈی میں اب تک 4 لاکھ جانور قربانی کیلئے لائے جاچکے ہیں۔ 

خریداروں کیلئے مویشی منڈی میں کم سے کم 50 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 65 لاکھ روپے تک کا جانور فروخت کیلئے موجود ہے۔

مصنف کے بارے میں