کیرالہ میں سیلاب سے 370لو گ ہلاک،7لاکھ بے گھر ،موذی امراض پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا

کیرالہ میں سیلاب سے 370لو گ ہلاک،7لاکھ بے گھر ،موذی امراض پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا

ہندوستان ٹائمز

نئی دہلی: کیرالہ میں اتوار کے روز مسلسل بارش کی وجہ سے 13مزید افراد کی مو ت سے مر نے والوں کی تعداد 370ہو گئی ہے جبکہ 7لاکھ لو گ بے گھر ہوئے ہیں علاقہ میں موذی امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں کئی دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے لو گو کی جانیں جارہی ہیں ،بارش سے سیلاب آنے کے باعث اب تک 370افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 7لاکھ سے زائد لوگو ں کے گھر تباہ ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،علاقہ میں کئی روز سے پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے موذی امراض کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔