عمران خان نے سدھو کو " امن کا سفیر " قرار دے دیا

عمران خان نے سدھو کو
کیپشن: اے این آئی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے آنے والے مہمان نوجوت سنگھ سدھو کے بارے میں اہم ترین ٹویٹ کردی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا کہ " تقریب حلف برداری میں شرکت پر نوجوت سنگھ سدھو کا مشکور ہوں،  نوجوت سنگھ سدھو امن کے سفیر تھے، پاکستانی عوام نے محبت دی، بھارت میں نوجوت سنگھ سدھو کے مخالفین خطے میں امن کونقصان پہنچا رہے ہیں، امن کے بغیر عوام ترقی نہیں کرسکتے،ان کا مزید کہناتھا کہ  آگےبڑھنے کیلئے پاک بھارت مذارکرات ضروری ہیں، کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات ضروری ہیں، غربت کے خاتمے، تجارت، اختلافات ختم کرنے کیلئے مذاکرات بہترین ہیں، 

6064bbf8bfbf7bcfa305a94b2c775197

دوسری طرف بھارت میں سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پر عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست منظور کرلی گئی ہے۔سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی جہاں تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا پرجوش استقبال کیا تھا اور دونوں بغل گیر بھی ہوئے تھے۔

d2c77dc74d694cd5af0b059b16c6ed70

پاکستانی آرمی چیف سے گلے ملنے پر سدھو کو بھارت میں کافی تنقید کا سامنا ہے اور انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی آرمی چیف سے گلے ملنے پر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے مقامی وکیل سدھر اوجھا نے ریاست بہار کے علاقے مظفر پور کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ 

درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستانی آرمی چیف کے گلے لگ کر بھارتی فوج کی تذلیل کی ہے اور ان کی اس حرکت سے بھارتیوں کی دل آزاری ہوئی ہے لہٰذا ان پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔عدالت نے وکیل کی درخواست منظور کرلی جس پر سماعت اگلے ہفتے کی جائے گی۔