نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آکر جرات کا مظاہر ہ کیا، وزیر خارجہ

06:42 PM, 21 Aug, 2018

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حالات کو بدلنے کے لیے جرات چاہیے ہوتی ہے ،نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آکر جرات کا مظاہر ہ کیا ۔

میڈ یا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ بھارت واپسی پر سدھو کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ،اس حوالے سے آپ کا کیا کہنا ہے ؟اس پر جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سدھو بھارت کے نامور کھلاڑی ہیں،

وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر بے پناہ ہمت کا مظاہرہ کر کے پاکستان آئے ،سدھو نے اپنی روانگی سے پہلے جو کچھ کہہ گئے اس پر غور جانا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہر معاشرے میں تنگ نظر لوگ ہوتے ہیں لیکن حالات بدلنے کے لیے ہمت چاہیے ۔

مزیدخبریں