ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
کیپشن: image by Twitter

آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کالام 09،پٹن 08، سیدو شریف، مالم جبہ 03، دیر01، مظفر آباد(سٹی 05)، گلگت، بگروٹ 03 اور  ہنزہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سبی 43، سکھر اور دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔