میئر کراچی شہر قائد کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، مصطفیٰ کمال

میئر کراچی شہر قائد کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، مصطفیٰ کمال
کیپشن: وسیم اختر نے بہت سی پراپرٹی ملک اور بیرون ملک بنا لی ہے، مصطفیٰ کمال۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

کراچی: سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی شہر قائد کی تباہی کے ذمہ دار ہیں اور ان کا نام ای سی یل میں ڈالا جائے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سب سے بات کر چکا ہوں مگر کوئی توجہ نہیں دے رہا۔

انہوں نے کہا وسیم اختر نے بہت سی پراپرٹی ملک اور بیرون ملک بنا لی ہے اور ان سے حساب لیا جائے بہت پیسے نکلیں گے۔ ذرا سی بارش ہوتی ہے اور 46 لوگ مر جاتے ہیں یہ ساری ذمہ داری شہری حکومت اور میئر پر عائد ہوتی ہے۔ 2 ہفتے بعد بھی لوگوں کے گھروں سے پانی نہیں نکلا۔ آلائشیں ٹھکانے نہ لگانے سے وبائی امراض پھوٹ پڑے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالی جا رہی ہے اور پوچھا جا رہا ہے کچرا کہاں ڈالیں۔ کچرا ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں۔ پورا شہر بیماریوں کی زد میں آ گیا ہے۔ خدا کے واسطے آرمی چیف کراچی کا دورہ کریں اور آرمی چیف جنگی بنیادوں پر کراچی کا مسئلہ حل کرائیں۔ انہوں نے کہا وسیم اختر بیرون ملک چلے جائیں گے اور واپس نہیں آئیں گے ۔