ہالی ووڈ جاسوس سیریز جیمز بانڈ کی نئی فلم کے نام کا اعلان

ہالی ووڈ جاسوس سیریز جیمز بانڈ کی نئی فلم کے نام کا اعلان
کیپشن: Image by twitter

لاس اینجلس:ہالی ووڈ کی معروف جاسوس سیریز جیمز بانڈ کی نئی فلم کے نام کا اعلان کر دیا گیا ، فلم پروڈیوسر کے مطابق فلم کا نام " نو ٹائم ٹو ڈائے" رکھا گیا ہے جوکہ اپریل 2020 میں ریلیز ہوگی۔

پروڈیوسرز کے مطابق فلم برطانیہ میں 3 اپریل 2020 کو جبکہ امریکا سمیت دنیا بھر میں 8 اپریل 2020 کو ریلیز ہوگی۔جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ ایک مرتبہ پھر جاسوس کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رپورٹس تھیں کہ فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کے لیے پیش کردی جائے گی لیکن شوٹنگ میں تاخیر کے باعث اب اسے اگلے سال ریلیز کیا جائے گا ، اس فلم کی شوٹنگ لندن، اٹلی اور نوروے میں کی گئی۔

خیال رہے کہ جیمز بانڈ میں جاسوس یا ایجنٹ کا کردار برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے اہلکار کے طور پر ہوتا ہے جو کئی خطرناک منصوبوں پر کام کرتا ہے۔

اس کردار کو منشیات اور جرائم فروشوں کے بڑے بڑے گروپوں کا سامنا کرتے دکھایا جاتا ہے، اس مرتبہ ایجنٹ یا جاسوس کا کردار ریمی ملک سے مقابلہ کرتے دکھائی دے گا۔