باکسر عامر خان کو مداح کے ساتھ سیلفی مہنگی پڑ گئی

باکسر عامر خان کو مداح کے ساتھ سیلفی مہنگی پڑ گئی
کیپشن: image by Instagram

لندن:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو مداح کے ساتھ سیلفی مہنگی پڑ گئی ، سیلفی کے بعد مداح عامر خان کو موبائل فون چھین کر رفو چکر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں فلم سٹارز اور کھلاڑیوں کے پرستار اپنے ہیروز کے ساتھ سیلفیاں اور آٹو گراف لیتے ہیں لیکن کبھی کسی نے اپنے ہیرو کا موبائل فون نہیں چرایا ہوگا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کیساتھ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ اس وقت پیش جب پرستاروں ان کے ساتھ سیلفیاں بنوا رہے تھے۔

عامر خان کے فین نے سیلفی لینے کے دوران ان کا فون چُرا لیا جس کا شکوہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کیا۔

باکسر نے انسٹا گرام پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مداح میرے ساتھ سیلفی لینے آیا اور سیلفی لیتے وقت میز پر رکھا میرا فون چوری کر لیا۔

انہوں نےمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دنیا میں اب بھی ایسے لوگ ہیں۔