قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا، وزیر قانون

قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا، وزیر قانون
اب دیوانی اور سول مقدمات کے فیصلے سال، ڈیڑھ سال میں ہوا کریں گے، وزیر قانون۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے قوانین اب وزارت قانون کی ویب سائٹ پر موجود ہیں اور ایپلی کیشن بھی تیار کر لی جس کا وزیراعظم افتتاح کریں گے۔ قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا۔


وزیر قانون کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا ہے جس کی اپوزیشن کے 3 ارکان نے حمایت کی۔ اب دیوانی اور سول مقدمات کے فیصلے سال، ڈیڑھ سال میں ہوا کریں گے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ 844 قوانین ایپ پر اپ لوڈ کر دیئے ہیں اور وراثتی سرٹیفکیٹ کیلئے 5، 6 سال لگ جاتے ہیں۔ اب وراثتی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا نہایت آسان ہو گا جو صرف 15 روز میں جاری کیا جا سکے گا۔