فیس بک کا نئے فیچر کے لیے صحافیوں سے مدد کا اعلان

فیس بک کا نئے فیچر کے لیے صحافیوں سے مدد کا اعلان
کیپشن: image by facebook

سان فرانسسکو : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے نئے فیچر کے لیے صحافیوں سے مدد لینے کا اعلان کیا ہے ، فیس بک ٹیم اس کا فیصلہ کرے گی کہ صارفین کے لیے کونسی بہترین خبریں منتخب کی جائیں۔

نیوز ٹیب کے علاوہ صارفین کی نیوز فیڈ میں دکھائی دی جانے والی باقی معلومات الوگرتھم کی مدد سے صارف کی دلچسپی، ان صفحات جنہیں صارف نے لائک اور سبسکرائب کیا ہے اور صفحات کی فالوونگ کو مدنظر رکھتے ہوئے دکھائے جائیں گے ، نیوز ٹیب نیوز فیڈ سے الگ ہوگا۔

فیس بک کے ہیڈ آف نیوز پارٹنرشپ کیمپ بیل براؤن نے ایک خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوز ٹیب میں تبدیلیوں کے ذریعے ہم صارفین کے فیس بک استعمال کرنے کے تجربے کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں جس سے وہ خود کو جوڑ سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فیس بک کے ٹاپ نیوز سیکشن کے لیے ہم صحافیوں کی ایک چھوٹی سی ٹیم بنا رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ نمایاں کی جانے والی سٹوریز اس قابل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سال کے آغاز میں فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے بیان دیا تھا کہ وہ اس امر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جس قدر ممکن ہو سکے اعلیٰ معیار کی صحافت کو اجاگر کریں۔