ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ معاملہ ، پاکستان سے متعلق جائزہ رپورٹ اطمینان بخش قرار

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ معاملہ ، پاکستان سے متعلق جائزہ رپورٹ اطمینان بخش قرار
کیپشن: Image Source: FATF Twitter Account

اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا نام گرے فہرست سے نکالنے کے معاملے پر ایشیاء بحرالکاہل گروپ نے پاکستان کے اقدامات کو بہترین قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں ایشیاء بحرالکاہل گروپ کے تمام ارکان نے پاکستان کی بھرپور حمایت کر دی۔

دوسری نے جانب پڑوسی ملک بھارت کی گروپ میں پاکستان مخالف منفی سرگرمیاں جاری رہیں اور اس نے پاکستان سے متعلق جائزہ رپورٹ کی تضحیک کی کوشش کی ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایشیاء بحرالکاہل گروپ نے پاکستان سے متعلق جائزہ رپورٹ کو اطمینان بخش قرار دی اور بھارت کی تمام سازشیں بری طرح ناکام ہو گئیں۔