پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں,چیئرمین پی سی بی سے متعلق اہم خبر

پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں,چیئرمین پی سی بی سے متعلق اہم خبر
کیپشن: Image Source : Twitter

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے آئین 2019 کی منظوری کا نوٹیفکیشن موصول ہوگیا ہے ،پی سی بی کا نیا آئین 19 اگست 2019 سے نافذ العمل ہے۔پرانے سے نئے آئین میں عبوری انتظامات آئین کی شق نمبر 49 میں مقرر کیے گئے ہیں۔نئے بی او جی میں 3 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور شامل ہوں گے، جن کے لیے روٹیشن پالیسی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

بی او جی کے دیگر اراکین میں 4 آزاد ڈائریکٹرز جن میں 1 خاتون کا ہونا لازمی ہے۔پیٹرن کی جانب سے 2 نامزد اراکین بھی بی او جی کا حصہ ہوں گے۔سیکرٹری آئی پی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز میں بطور غیرفعال رکن شامل ہوں گے۔کرکٹ ایسوسی ایشنز اور آزاد ڈائریکٹرز کے مجموعی طور پر 7 میں سے 4 اراکین کی شمولیت تک موجودہ بی او جی کام جاری رکھے گا ۔نئے آئین میں 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن، سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اور خیبر پختون خواہ ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن، سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن اور سدرن کرکٹ ایسوسی ایشن بھی فہرست میں شامل،نئے آئین میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز سے تبدیل کردیا جائے گا۔کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز اپنے اپنے ماڈل آئین کے تحت کام کریں گے۔

تمام ماڈل آئین پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز سے منظور شدہ ہوں گے۔11 رکنی پی سی بی جنرل باڈی میں چیرمین پی سی بی، تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور، صدر بلائنڈ کرکٹ کونسل اور صدر ڈیف اینڈ ڈمب کرکٹ ایسوسی ایشن شامل ہوں گے۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو اور چیف آپریٹنگ آفیسر جنرل باڈی کے غیر فعال اراکین ہوں گے۔نئے آئین کے بعد چےئرمےن پی سی بی اور چیف ایگزیکٹو کے اختیارات علیحدہ کردئیے گئے ہیں۔