نیب کی تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت پیش ، مریم نواز سے متعلق اہم انکشافات

نیب کی تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت پیش ، مریم نواز سے متعلق اہم انکشافات
کیپشن: Image Source: Maryam Nawaz Twitter Account

اسلام آباد: نیب کی تفتیشی رپورٹ میں مریم نواز سے متعلق اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ، نیب کی تفتیشی ٹیم مریم نواز کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ نیب رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو2008 میں چوہدری شوگر ملز کے کروڑوں روپے کے شیئرز منتقل ہوئے۔

نیب کی تفتیشی  رپورٹ کے مطابق چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز کو 2008 میں سعید سیف بن جبر السعیدی کی جانب سے 94 لاکھ ،9 ہزار روپےکے شئیر منتقل ہوئے۔

 

رپورٹ کے مطابق، شیخ ذکاءالدین نامی شہری نے 20لاکھ ، 21 ہزار، ہانی احمد جموں نے مریم صفدر کو97 ہزار کے شیئرز منتقل کئے، 2010 میں مریم صفدر کی جانب سے یوسف عباس کو 70 لاکھ اور نواز شریف کو 50 لاکھ روپے کے شیئرز منتقل کئے گئے۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوسف عباس کے اکاؤنٹ میں 2013کے دوران بیرون ملک سے13 کروڑ روپے  آئے، یہ رقم پانچ ٹرانزیکشنز کے ذریعے ایک ہی بنک میں منتقل ہوئی۔