میری ترجیح میری فیملی ہے ‘ صاحبہ

میری ترجیح میری فیملی ہے ‘ صاحبہ

لاہور : نامور اداکارہ صاحبہ نے کہاہے کہ میری ترجیح میرے بچے اور فیملی ہے اور ان پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، جب کبھی وقت ملا تو اپنے خاوند کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہو گی ۔

صاحبہ نے کہا کہ کامیاب ازدواجی زندگی کےلئے صبر بہت ضروری ہے اورخواتین ویسے بھی بہت صابر ہوتی ہیں۔ میں اپنے گھر میں بڑی خوش اور مطمئن زندگی گزار رہی ہوں اور اس پر اللہ کی شکر گزار ہوں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گھریلو امور کی وجہ سے فلم کے لئے وقت نہیں البتہ جب کبھی کسی پراجیکٹ میں کام کیا تو صرف اپنے شوہر کے ساتھ کام کروں گی ۔