ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 10افراد جاں بحق ،630نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 10افراد جاں بحق ،630نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث  ملک بھر میں مزید10 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار219 ہوگئی، گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 630نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد2 لاکھ91 ہزار588 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں تاحال کورونا کے2 لاکھ 73 ہزار 579 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 790 رہ گئی ۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 27ہزار381 ہوگئی ہے۔ پنجاب 95 ہزار958، خیبرپختونخوا35 ہزار545، اسلام آباد 15 ہزار453، بلوچستان12 ہزار424، آزاد کشمیر2ہزار223 اورگلگت میں میں کورونا کیسز کی تعداد2ہزار604 ہے۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں2ہزار186 اور سندھ میں2ہزار343اموات ہوئی ہیں۔

خیبرپختونخوا ایک ہزار242، اسلام آباد 175، بلوچستان 139، گلگت بلتستان63 اور آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد61 ہے۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 25 ہزار 613 ٹیسٹ کیے گئے۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعدادا یک ہزار920 ہے۔

ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات موجود ہیں اور اس وقت ایک ہزار 241 مریض  ہسپتا لوں میں داخل ہیں۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔