107 سالہ امریکی خاتون نے کورونا کو شکست دیدی

107 سالہ امریکی خاتون نے کورونا کو شکست دیدی

واشنگٹن:107 سالہ امریکی خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، صحت یاب ہونے پڑ پوتی کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں حیران کن طور پر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ امریکا میں اس بیماری نے پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔ امریکا اسے ایک حوصلہ افزا خبر آئی ہے جہاں 107 سالہ بزرگ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

دنیا بھر میں اگرچہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد فوت ہونے والوں کی اکثریت بیمار اور عمر رسیدہ افراد ہیں مگر امریکی ریاست نیو جرسی کی ایک 107 سالہ اینا ڈیل پریئر (Anna Del Priore) نامی بزرگ خاتون  ہسپتا ل میں مشکل وقت گزارنے کے بعد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہیں۔

صحت یابی کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ، اینا 6 سال کی عمر میں اسپینش فلو کو بھی شکست دے چکی ہیں۔بزرگ خاتون نے گھر پہنچ کر اپنی پوتی کے ساتھ ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔