کسی کا حق نہیں کسی کو بے لباس اور بدسلوکی کرے: عائشہ اکرم

Greater Iqbal Park incident, Lahore, police, Ayesha Akram, PTI government

 لاہور: گریٹر اقبال پارک میں تشدد کا نشانہ بننے والی عائشہ اکرم نے کہا ہے کہ کسی کو کسی کی زندگی بدلنے ، نوچنے کا حق نہیں ، کسی کا حق نہیں کسی کو بے لباس کرے ، بدسلوکی کرے ۔

نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عائشہ اکرم نے کہا کہ میری زندگی ، میری مرضی ٹک ٹاک بناتی رہوں گی ۔ جس کا جو دل چاہے ، وہ کرے ، جو مرضی پہنے ۔

انہوں نے کہا کہ دو دن حالت بہت بری تھی ، خودکشی کا بھی سوچا ، سب مرد برے نہیں ہوتے ، مردوں کو بدنام نہ کریں ، مجھ پر حملہ تو ہوا ، لیکن بچانے والے بھی بہت تھے ، میں کسی کے خلاف نہیں ، ملزمان کو عبرتناک سزا ملے گی ۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے دوست ریمبو کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ریمبو اور عائشہ مل کر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر ریمبو عائشہ کو مینار پاکستان لے کر گیا تھا ، واقعے کے بعد ریمبو اپنے فون سے مختلف لوگوں سے بات کراتا رہا ، عائشہ کے اہلخانہ بھی ریمبو کے سخت خلاف تھے ۔

ریمبو کچھ عرصہ سے عائشہ کے گھر پر مقیم تھا اور عائشہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ریمبو چلاتا ہے جبکہ دونوں نے واقعے کی رات سڑک پر گزاری ۔