تیل کی قیمتوں میں اضافے پر پریشان ہوتو افغانستان چلے جاؤ، بھارتی سیاستدان کا صحافی کو جواب

تیل کی قیمتوں میں اضافے پر پریشان ہوتو افغانستان چلے جاؤ، بھارتی سیاستدان کا صحافی کو جواب
سورس: file photo

ممبئی : بھارت میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے چھوٹے بڑے سب پریشان، بھارتی سیاستدان نے صحافی کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر افغانستان جانے کا مشورہ دے دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسی حوالے سے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِگردش ہے جس میں ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی کے رہنما رام رتن پایل پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر آگ بگولا ہوگئے۔

صحافی نے پوچھا کہ بھارت میں پیٹرول کی قیمتیں شدید بڑھ چکی ہیں، اس حوالے سے کیا کہنا چاہیں گے۔

بی جے پی رہنما نے طنزیہ جواب دیا کہ تم طالبان کے پاس چلے جاؤ، افغانستان چلے جاؤ، وہاں سے بھروا کے لے آؤ، پیٹرول کی قیمت 50 روپے فی لیٹر ہے لیکن وہاں خریدنے والا کوئی نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کم از کم ہمارے ملک میں امن تو ہے، کورونا کی دو لہریں آچکی ہیں تیسری آنے کو تیار ہے اور آپ کو پیٹرول کی قیمت کی فکر ہے۔

02c850c864d03aef14efc5a0d4415320

خیال رہے کہ بھارت کے شہر ممبئی میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 107 بھارتی روپے ہے جب کہ دہلی میں فی لیٹر پیٹرول 101 فی لیٹر بھارتی روپے میں دستیاب ہے۔