کابل میں پھنسے 57 افراد کو سڑک کے ذریعے پاکستان بھیج رہے ہیں : سفیر پاکستان

کابل میں پھنسے 57 افراد کو سڑک کے ذریعے پاکستان بھیج رہے ہیں : سفیر پاکستان
سورس: فائل فوٹو

کابل : کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ 57 افراد پر مشتمل گروپ بھیج رہا ہے ۔ گروپ بذریعہ سڑک طورخم سرحد سے پاکستان پہنچے گا۔

کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ 57 افراد پر مشتمل گروپ بھیج رہا ہے ۔ اس گروپ میں خواتین اور بچے شامل ہیں ۔ گروپ بذریعہ سڑک طورخم سرحد سے پاکستان پہنچے گا ۔ منصور احمد خان نے ان پاکستانیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔