کیا واقعی عافیہ صدیقی پر حملہ ہوا تھا یانہیں؟مصدقہ اطلاعات آگئیں

US-jailed,Pakistani scientist,Aafia Siddiqui,US prison attack

اسلام آباد:گزشتہ روز سے عافیہ صدیقی پر ہونےو الی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں تاہم اب دفتر خارجہ کی طرف سے عافیہ صدیقی پر ہونے والے حملے کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہیوسٹن میں قونصل جنرل کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی ہے ،امریکی حکام کو عافیہ صدیقی کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کہا گیا ہے ۔

پاکستان نے متعلقہ امریکی حکام کو باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے ،پاکستانی قونصل جنرل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عافیہ صدیقی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں لیکن اب صحت ٹھیک ہے ۔