افغانستان کی صورتحال : انجلینا جولی کی امریکا پر شدید تنقید

افغانستان کی صورتحال : انجلینا جولی کی امریکا پر شدید تنقید
سورس: فائل فوٹو

لاس اینجلس : اداکارہ و پروڈیوسر انجلینا جولی نے افغانستان کی صورتحال پر نام لیے بغیر امریکا اور نیٹو ممالک پر تنقید کی ہے۔ 

اپنے انسٹاگرام پر افغان لڑکی کا خط شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ اتنے ڈالر خرچ کرکے، اتنا وقت ضائع کرکے ، خون خرابہ دیکھنے کے بعد اب حالات دوبارہ اسی ڈگر پر ہیں جو نائن الیون سے پہلے تھے اور یہ بہت بڑی ناکامی ہے۔ 

انجلینا جولی نے کہا کہ افغانوں کے لیے آواز اٹھانے سے باز نہیں آؤں گی۔ دنیا افغان مہاجرین کو بوجھ نہ سمجھے بلکہ ان کو پناہ دے۔ 

انجلینا جولی کی طرف سے افغان لڑکی کے شیئر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’ ہم طالبان سے خوفزدہ ہیں ۔ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے تمام خواب ختم ہوگئے ہیں ۔ہم سب نے اپنی آزادی کھودی ہے اور ہم دوبارہ قید ہوگئے ہیں۔‘‘