ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ انتقال کرگئیں 

Dr Asim PPP

کراچی :ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ کراچی میں انتقال کر گئیں ،سابق وفاقی مشیر برائے پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئی۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر زرین طویل عرصے سے کینسر کے مرص میں مبتلا تھیں،ڈاکٹر زرین عاصم کے نمازجنازہ اور تدفین کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین سے اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا فرمائی ۔