افغان جنگ کے موضوع پر بننے والی ہالی وڈ کی 10 بڑی فلمیں

Top 10 Afghan Movies,Rambo 3,Charlie wilson\'s film

کیلی فورنیا :امریکی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں معروف شخصیات اور واقعات پر فلمیں بنتی آ رہی ہیں اور ماضی میں کئی فلمیں جنگ میں الجھے ملکوں پر بھی بنی ہیں۔ افغان جنگ کے موضوع پر بننے والی ہالی وڈ کی 10 بڑی فلموں  پر نظر ڈالتے ہیں۔

افغان جنگ کے موضوع پر بننے والی ہالی وڈ کی 10 بڑی فلمیں جنہوں نے اپنے اپنے دور میں بے پناہ بزنس کیا ۔

سوویت فورسز  کی قید سےکمانڈنگ آفیسرکو رہا کرنے کا مشن۔1988 میں  بننے والی فلم 'ریمبو تھری کو بے حد مقبولیت ملی .

افغان جنگ سے منسلک امریکی سینیٹر ، صحافی اور پروفیسر کی زندگی کے گرد گھومتی فلم 'لائن فار لیمبز 2007 میں ریلیز ہوئی.

فلم  'چارلی ولِسنز وارمیں افغانستان اور روس کے درمیان جاری جنگ کی تصویر کشی کی گئی ۔

  افغانستا  ن میں قید    سے سپر ہیرو  بن کر ابھرنے کی کہانی ۔۔فلم ' آئرن مین  2008 میں ریلیز ہوئی.

2009 میں  طالبان کی قید میں  وقت گزارنے والے امریکی فوج کی کہانی پر مبنی فلم Brothers سینما گھروں کی زینت بنی.

2014  میں  فلم  لون سروائیور،2016 میں 'وسکی ٹینگو فاکس ٹروٹ،2017 میں فلم  'وار مشین اور 2018 میں  فلم '12 - اسٹرونگ میں افغانستان سے جڑی مختلف  کہانیاں اور امریکی آپریشنز دکھائے گئے.

2020 میں ریلیز ہونے والی فلم 'دی آؤٹ پوسٹ میں کمدیش کے مقام پر ہونے والی امریکا اور  طالبان کی جھڑپ کو عکس بند کیا گیا ۔