خاتون جج کو دھمکی، عمران خان قانون کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں: رانا ثنا 

خاتون جج کو دھمکی، عمران خان قانون کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں: رانا ثنا 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھمکی دی، ساری دنیا نے لائیو دیکھا، اب قانون کے سامنے کے لئے تیار ہوجائیں۔خاتون مجسٹریٹ، آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس کو دھمکی دینے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

عمران خان کی خاتون جج اور پولیس حکام کو دھمکی کے بعد وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو کارسرکار میں مداخلت، دھمکیوں پر قانون کو جواب دینا ہوگا۔ بشری بی بی، فرح گوگی کی کرپشن کی بات کرو تو عمران خان کو اسلامی ٹچ یاد آ جاتا ہے۔ قانون پر عمل نہ کیا تو پاکستان جنگل بن جائے گا۔ فوج میں بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ شہداء کی توہین کریں۔ بغاوت پر اکسائیں اور پھر اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ریاستی رٹ کو چیلنج بھی کریں یہ رویہ ملک میں انتہاء پسندوں اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتا ہے، کارروائی لازم ہے۔ 

مصنف کے بارے میں