این اے 245، پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری 

این اے 245، پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری 
سورس: File

کراچی: این اے 245 میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ جن پولنگ سٹیشنز پر پولنگ رکی رہی ان پر ایک گھنٹہ کے لیے پولنگ کا وقت بڑھایا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق این اے 245 میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے 5 بجے تک جاری رہی تاہم چند پولنگ سٹیشنز پر پولنگ رکی رہی جس کے باعث وہاں پولنگ کا وقت 6 بجے تک بڑھایا گیا ہے۔ 

ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے جبکہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کا امیدوار بھی ہے۔ حلقے کی آبادی 7 لاکھ کے قریب ہے جبکہ 5 لاکھ سے زائد ووٹرز ہیں۔ 

واضح رہے کہ 2018 کے الیکشن میں این اے 245 سے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین منتخب ہوئے تھے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ یہ سیٹ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں