عمران خان کی گرفتاری؟ وزارت داخلہ میں اہم اجلاس 

عمران خان کی گرفتاری؟ وزارت داخلہ میں اہم اجلاس 
سورس: File

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مزید کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس حوالے سے  وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ، وزارت قانون اور اعلی پولیس افسران نے شرکت کی۔ 

ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف کارروائی کے لیے مختلف آپشن پر غور کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون سے دو آپشنز پر رائے مانگی لی ہے۔  عمران خان پر الگ سے مقدمہ درج ہو گا یا شہباز گل کیس کا حصہ بنایا جائے ؟؟؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون کی رائے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق ایک واقعے کی دو ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی۔ شہباز گل کے حق میں نکالی گئی دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی تھی۔

مصنف کے بارے میں