آخری ون ڈے : پاکستانی ٹیم 206 رنز پر ڈھیر

آخری ون ڈے : پاکستانی ٹیم 206 رنز پر ڈھیر
سورس: Twitter

روٹرڈیم : ہالینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

روٹرڈیم میں کھیلے جارہے آخری ون ڈے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان ایڈورڈ اسکاٹ کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ بابر اعظم کے علاوہ کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ 

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک بار ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 125 گیندوں پر 91 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم نے سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔  انہوں نے پہلے میچ میں 74 رنز دوسرے میچ میں 57 رنز جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں 91 رنز بنائے تاہم وہ سیریز میں سینچری اسکور نہ کرسکے۔

قبل ازیں، پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور دوسرے اوور میں عبداللہ شفیق 2 رنز بنا سکے، انہیں کنگما نے بولڈ کیا۔ فخر زمان بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور 26 کے انفرادی اسکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہیں وین بیک نے بولڈ کیا۔

مصنف کے بارے میں