نسیم شاہ اور محمد وسیم کی شاندار باؤلنگ، پاکستان نے نیدر لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں بھی ہرا دیا 

نسیم شاہ اور محمد وسیم کی شاندار باؤلنگ، پاکستان نے نیدر لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں بھی ہرا دیا 
سورس: Twitter

روٹرڈیم: پاکستان نے نسیم شاہ کی شاندار باؤلنگ کے باعث تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیدر لینڈ کو شکست دے دی ہے۔ نسیم شاہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے نیدر لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا ہے۔ 

ون ڈے سیریز کے تیسرے آخری میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ پاکستان کی پوری ٹیم 206 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ۔بابر اعظم 91 کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا تھا۔ 

207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈ کی پوری ٹیم 197 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے 5 اور محمد وسیم نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی رہ دکھائی۔ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ 

مصنف کے بارے میں