ماسکو میں بھی ایک اور روسی سفارتکار قتل لاش برآمد

ماسکو میں بھی ایک اور روسی سفارتکار قتل لاش برآمد

روسی سفارتکار پٹر پولشیکوف کی گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ ان کی موت سر میں پراسرار طور پر لگنے والی گولی سے ہوئی ہے۔

روسی سفارتکار پولشیکوف کی موت انقرہ میں روسی سفیر کارلوف کے قتل کے چند گھنٹے بعد ہوئی ہے۔ پٹر پولشیکوف کے کمرے سے گولی کے 2خول اور باتھ روم کے سنک کے نیچے سے پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔

گولی لگنے کے بعد سفارتکار کی اہلیہ گھر میں ہی موجود تھی مگر وہ محفوظ رہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق پولشیکوف کی موت کی وجوہات واضح نہیں ہے۔ تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پٹر پولشیکوف روسی وزارت خارجہ کے لاطینی امریکا شعبہ میں سینئر اہلکار تھے۔