عامر خان نے فلم دنگل میں جسمانی تبدیلی کیسے حاصل ، خود ہی راز بتا دیا

عامر خان نے فلم دنگل میں جسمانی تبدیلی کیسے حاصل ، خود ہی راز بتا دیا

ممبئی:  عامر خان آج کل خبروں میں ہے جس کی وجہ ان کی رواں ہفتے ریلیز ہونے والی فلم دنگل اور اس کے لیے ان کی حیرت انگیز جسمانی تبدیلی ہے۔

انہوں نے پہلے اپنا وزن بہت زیادہ بڑھایا اور حیران کن طور پر بہت جلد اس سے چھٹکارا بھی حاصل کرلیا جس کی ویڈیو بھی ریلیز کی گئی۔تاہم اس ویڈیو کے بعد فٹنس ماہرین نے کہا تھا کہ ایسا اتنی جلد ہونا ناممکن ہے اور الزام عائد کیا تھا کہ عامر خان نے اس کے لیے سیٹرائیڈز یا کسی اور جز کا استعمال کیا ہے۔تاہم اب عامر خان نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے ان تمام رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔عامر خان نے کہا ' میں نے کسی قسم کے اجزاءاستعمال نہیں کیے، میرے خیال میں میرے وزن میں کمی کی شرح اچھی تھی یعنی ایک ہفتے میں ایک پونڈ، اگر آپ زیادہ تیزی سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کیلوریز کا کم استعمال کریں'۔

انہوں نے جسمانی وزن میں کمی کا راز بھی بیان کیا ' اگر آپ روزانہ 500 کیلوریز کا کم استعمال کریں تو ایک ہفتے میں ایک پونڈ وزن کم ہوتا ہے، اگر روزانہ ایک ہزار کم کیلوریز جسم کا حصہ بنے تو ہفتے میں دو پونڈ وزن کم ہوگا، اور اسے سب سے تیز شرح تصور کیا جاتا ہے'۔ ان کا کہنا تھا ' جب میں نے وزن میں کمی لانا شروع کی تو شروع کے تین ہفتوں میں ہر ہفتے چار پونڈ وزن کم ہوا، جس کے بعد میں نے اس کی رفتار دو پونڈ فی ہفتہ تک پہنچائی، میں نے یہ بیس ہفتے تک کیا'۔

انہوں نے کہا کہ 'پی کے' فوری بعد وہ دو سال تک ویٹ ٹریننگ کرتے رہے تھے۔

خیال رہے کہ عامر خان کی فلم دنگل 23 دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے جو کہ مسٹر پرفیکٹ کی دو سال میں پہلی فلم ہے۔