امریکا اور کینیڈا کے بعد برف باری نے سعودی عرب میں بھی ڈیرے ڈال لیے

امریکا اور کینیڈا کے بعد برف باری نے سعودی عرب میں بھی ڈیرے ڈال لیے

سردی کی شدید لہرنے سعودی عرب کو بھی کوجکڑرکھاہے سعودی عرب کےشمالی علاقوں طریف،عرعر،جوف،قریات اور صوبہ حائل کے چندعلاقوں میں شدید برف باری ہوئی ۔
سڑکوں پر بڑھتی ہوئی برف کو ہٹانے کے لیے ہزاروں ریسکیو اہلکار کوشش کر رہے ہیں۔سعودی عرب کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گِر گیا۔
لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ گھروں سے باہر نہ نکلیں ،محکمہ موسمیات کے مطا بق 24 گھنٹوں میں سعودی عرب کے شمالی ومغربی علاقوں میں شدیدسردی برقرار رہے گی۔