مقبوضہ کشمیرمیں جنسی تشدد کے واقعات بڑھنے لگے

مقبوضہ کشمیرمیں جنسی تشدد کے واقعات بڑھنے لگے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی درندگی کو سب نے نظر انداز کر دیا۔بھارتی فورسز کے ہاتھوں خواتین کی عصمت دری کو میڈیا میں دبا دیا گیا، مقدمات بھی درج نہیں کئے جا رہے۔سوشل میڈیا مظلوم کشمیری خواتین کی آواز بن گیا۔ کشمیر یونیورسٹی کی پروفیسر حمیدہ نعیم کا کہنا ہے،کشمیری لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنا ایک معمول بن چکا ہے۔جبکہ متاثرہ لوگ بے بسی کی تصویر بنے انصاف کے طلب گار ہیں،کشمیر میں انسانی حقوق کی کارکن " ایثار بتول کا کہنا ہے کشمیر میں ایسا تقریبا ہر لڑکی کے ساتھ ہو چکا ہے ۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے بھارت کی مکروہ حرکتیں قرار دیا ہے بہت سے لوگوں نے اس پر لکھا کہ بھارتی فوج کو فوری طور پر کشمیر سے نکال دیا جائے ۔ٹوئٹر پر اکثر لوگوں نے لکھا ہے ایسے واقعات پر بھارتی فوجیوں پر عالمی عدالتوں میں کیس چلنے چاہیے.