جاپانی عوام کا امریکا کے فوجی طیاروں کی پروازیں دوبارہ شروع ہونے پر احتجاج

جاپانی عوام کا امریکا کے فوجی طیاروں کی پروازیں دوبارہ شروع ہونے پر احتجاج

ٹوکیو :جاپان کے شہر گینووان کے عوام نے صوبہ اوکیناوا میں امریکا کے اوسپرے طیاروں کی پروازیں دوبارہ شروع ہونے کی مذمت کرتے ہوئے انھیں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گینووان شہر کے میئر آتسوشی ساکیما نے کہا کہ شروع ہونے والی امریکی طیاروں کی پروازیں ناقابل برداشت ہیں اور انھیں جلد از جلد روکنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ چند روزقبل امریکا کا اوسپرے ایم وی بائیس طیارہ اوکیناوا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد جاپان کی حکومت نے امریکا سے اوسپرے طیاروں کی پروازیں روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔