رحیم یار خان :پولیس کے مبینہ تشدد سے60 سالہ ملزم جاں بحق

رحیم یار خان :پولیس کے مبینہ تشدد سے60 سالہ ملزم جاں بحق

رحیم یار خان کے لیاقت پور تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے60 سالہ ملزم جاں بحق ہو گیا. پولیس نےساٹھ سالہ ملزم انور کو بچے سے زیادتی کے الزام میں حراست میں لیا تھا. ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار انور کی لاش اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔


رحیم یار خان کے لیاقت پور تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سےساٹھ سالہ ملزم انور جاں بحق ہو گیا. ملزم کو پولیس نے بچے سے زیادتی کے الزام میں حراست میں لے رکھا تھا. پولیس اہلکاروں نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے لاش اسپتال منتقل کی اور خود منظر نامے سے غائب ہو گئے.ملزم کے ورثا کا کہنا ہے کہ اگر انور کی ہلاکت تھانے میں نہیں ہوئی ،تو پولیس اس کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار کیوں ہوئی.

ڈی ایس پی لیاقت پور ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ملزم کی ہلاکت تشدد کے باعث نہیں ہوئی،دوران حراست اس کی طبیعت بگڑی تو اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا .  آرپی او بہاولپور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اورحیم یارخان سے رپورٹ طلب کر لی ہے.

نیوویب ڈیسک< News Source