آصف زرداری کے بھرپوراستقبال کیلئےپیپلز پارٹی کی تیاریاں جاری

آصف زرداری کے بھرپوراستقبال کیلئےپیپلز پارٹی کی تیاریاں جاری

کراچی: آصف زرداری کے بھرپوراستقبال کے لیے پیپلز پارٹی کی تیاریاں جاری ہیں۔  پیپلزپارٹی نے کراچی کے اولڈ ٹرمینل پر جلسے کے لیے انتظامیہ کو درخواست دیدی ہےجبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی ایئرپورٹ پر اولڈٹرمینل کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔سابق صدر کے بھرپور استقبال کے لیے تیاریاں عروج پر  پیپلزپارٹی نے اولڈ ٹرمینل پر جلسے کےلیے کمشنر کراچی کو درخواست دیدی ۔ 

ادھر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایئرپورٹ پر اولڈ ٹرمینل کا دورہ کیا اور آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ شریک چیئر مین پیپلزپارٹی کا شاندار استقبال کیا جائے گا ۔اس سے پہلے سینیٹر سعید غنی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد نے بھی کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔پیپلز پارٹی کا کہنا ہے سابق صدر کی آمد پر کراچی میں بڑی ریلی بھی نکالی جائے گی ۔

مصنف کے بارے میں